عسکری ٹاورحملہ کیس، خدیجہ شاہ دیگر خواتین  کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

Jun 22, 2023 | 13:00 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: انسداد دہشت گردی عدالت نے  عسکری ٹاور حملہ کیس میں ملوث ملزمان کی ضمانتوں پر فیصلہ جاری کردیا جبکہ عدالت نے خدیجہ شاہ دیگر خواتین  کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق گلبرگ میں پولیس کی گاڑیاں جلانےکے معاملے پر  سماعت  انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے کی۔

عدالت نے 23 ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کر لی،عدالت نے ایک ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہائی کا حکم دے دیا۔

عدالت نے شبنم جہانگیر ،نیئر عرفان ،محمد عثمان،شعیب لطیف سمیت 23 ملزمان کی ضمانت منظور ہوئی۔عدالت نے خدیجہ شاہ سمیت تین ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کردی۔

عدالت نے ملزم عثمان صدیقی،عرفان اور وقار بشیر کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔ملزمان کیخلاف تھانہ گلبرگ میں مقدمہ نمبر 1280 درج ہے۔

جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ  گھیراؤ کیس،عدالت نے خدیجہ شاہ دیگر خواتین  کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی۔ خدیجہ شاہ سمیت 13 خواتین کو  انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔خواتین  کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا گیا تھا۔عدالت نے پولیس کو مقدمہ کا چالان جمع کرانے کا حکم  دیا ہے۔

پولیس کی جانب سے خدیجہ شاہ  اور دیگر خواتین کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی گئی۔ عالیہ حمزہ ملک ٫ صنم جاوید اور طیبہ راجہ سمیت دیگر  خواتین  کو پیش کیا گیا،خدیجہ شاہ سمیت دیگر خواتین  جوڈیشل ریمانڈ ہر جیل میں تھیں،خواتین جناح ہاؤس حملہ کے  مقدمہ نمبر 96/23 تھانہ سرور روڑ میں نامزد ہیں۔

خواتین ملزمہ خدیجہ شاہ ، مریم مزاری ، عالیہ حمزہ ملک ، صبوحی انعام ، طیبہ راجہ ، صنم جاوید ، ہما سعید ، ممتاز بی بی ، خلت عزیز ، ارم اکمل ،عائشہ مسعود ،ماہا مسعود ، خدیجہ ندیم سمیت دیگر  خواتین شامل ہیں۔

دوسری جانب جناح ہاؤس کیس میں مزید 50 ملزمان کی درخوستوں پر فیصلہ سنا دیا گیا،عدالت نے 50 ملزمان کی ضمانتیں خارج کر دی،جناح ہاؤس کیس میں 230 ملزمان کی ضمانتیں خارج ہوگئی۔

مزیدخبریں