ایک نیوز: وزیراعظم محمد شہباز شریف کا دو روزہ دورہ فرانس کامیابی سے جاری ہے۔ جہاں وہ کئی اہم ملاقاتیں کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نیو گلوبل فنانسگ پیکٹ سمٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے برونیاغ پیلس پہنچے ہیں۔ جہاں ان کا استقبال فرانس کی وزیر برائے یورپ اور امور خارجہ مس کیتھرین کولونا نے کیا ہے۔ سمٹ کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اپنے خیالات کا اظہار بھی کریں گے۔
Upon arrival at Palais Brogniart to attend the Summit for a New Global Financial Pact, Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif was received by Ms. Catherine Colonna, France’s Minister for Europe and Foreign Affairs.#PMatIntFinanceMoot pic.twitter.com/53izoxECfC
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) June 22, 2023
یاد رہے کہ فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کی صدارت میں ہونے والے سمٹ میں پچاس سے زیادہ سربراہان مملکت شرکت کررہے ہیں۔ دو روزہ سمٹ کا اختتام کل 23 جون کو ہوگا۔