سابق لیجنڈ شین وارن کی موت کیسے ہوئی؟ ڈاکٹروں کےحیران کن انکشافات

Jun 22, 2023 | 12:41 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز:ڈ اکٹروں نے دعویٰ کیا ہے کہ شین وارن کی موت کی وجہ کورونا ویکسین ہو سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حیران کن رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد آسٹریلیا کےسابق لیجنڈلیگ اسپنر شین وارن کی موت ایک بار پھر سرخیوں میں آ گئی ہے۔ ڈاکٹروں نے دعویٰ کیا ہے کہ شین وارن کی موت کی وجہ کورونا ویکسین ہو سکتی ہے۔ رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سابق آسٹریلوی اسپنر شین وارن نے جو کووِڈ ویکسین لگوائی تھی وہ دل سے متعلق امراض کو بڑھاتی ہے اور شین وارن کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی تھی۔
شین وارن کو تھائی لینڈ میں دل کا دورہ پڑا تھا۔ اپنی موت سے تقریباً 9 ماہ قبل ہی انہوں نے کورونا کی ویکسین لگوائی تھی۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سابق  لیجنڈری کھلاڑی شین وارن کو جو کورونا ویکسین ملی تھی اس سے دل سے متعلق امراض میں اضافہ ہوتا ہے۔ ایک آسٹریلوی ڈاکٹر اور بھارتی نژاد برطانوی ماہر امراض قلب نے کہا ہے کہ شین وارن کی موت کی وجہ کورونا ویکسین ہو سکتی ہے۔
شین وارن نے کووڈ ایم آر این اے ویکسین لگائی تھی جس کی وجہ سے دل کا دورہ پڑنے کا امکان ہے۔  ماہر امراض قلب ڈاکٹر اسیم ملہوترا اور ڈاکٹر کرس نیل نے کہا کہ کووڈ ایم آر این اے ویکسین کورونری بیماری کے تیزی سے پھیلاؤ کا سبب بن سکتی ہے۔ خاص طور پر ان لوگوں میں جن کو پہلے ہی دل کی کوئی بیماری ہے۔
ڈاکٹر ملہوترا نے کہاہے کہ سابق آسٹریلوی کھلاڑی شین وارن کو 52 سال کی عمر میں اچانک دل کا دورہ پڑا تھا جس کی وجہ سے ان کی موت ہو گئی تھی۔ سب جانتے ہیں کہ وارن کا طرز زندگی زیادہ صحت مند نہیں تھا۔ وہ سگریٹ نوشی کرتے تھے اور ان کا وزن بھی زیادہ تھا۔

ڈاکٹر ملہوترا نے کہا کہ انکے والد بھی فائزر ویکسین کی دو خوراکیں لینے کے بعد انتقال کر گئے تھے اور ویکسین کے بعد ان کے دل کی بیماری تیزی سے بڑھ گئی تھی۔‘‘

واضح رہے کہ یادرہے تھائی لینڈ میں اپنے وِلا میں مردہ حالت میں پائے جانے والے لیجنڈری آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن کی موت کے حوالے سے تحقیقات کے نتیجے میں انکشاف ہوا تھا کہ شین وارن کے کمرے کے فرش اور تولیے پر خون کے دھبے ملے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق تھائی پولیس حکام نے بتایاکہ آنجہانی شین وارن کے کمرے کے فرش اور ان کے تولیے سے خون کے دھبے ملے ہیں۔پولیس کے مطابق موت سے قبل شین وارن کو سینے میں درد اٹھا تھا جس سے اس بات کا امکان ہے کہ ان کی موت دل کے دورے کے باعث ہوئی ہے۔

مزیدخبریں