ایک نیوز: سندھ ہائیکورٹ نے مئیر اور ڈپٹی میئر کو اپنے عہدے کی مناسبت سے کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔
رپورٹ کے مطابق مرتضیٰ وہاب کی تقرری کی نوٹیفکیشن کو چیلنج کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی جس میں عدالت نےہدایت کی کہ مئیر اور ڈپٹی میئر اپنے عہدے کی مناسبت سے کام جاری رکھ سکتے ہیں۔ مرتضیٰ وہاب کے وکیل نے کہا کہ اب تو میرے موکل مئیر کراچی منتخب ہوچکے ہیں اب یہ درخواست غیر ضروری ہے۔ سرکاری وکیل کا کہنا ہےکہ فی الحال ہمیں مزید تیاری کے لئیے مہلت دی جائے۔تمام درخواستوں کے حوالے سے تیاری کے لئیے وقت درکار ہے۔ان درخواستوں میں اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس کیا جائے۔
سرکاری وکیل نےاستدعا کی کہ جو لوگ ابھی منتخب ہوئے ہیں انہیں بھی نوٹس کیا جائے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ اس حوالے سے تمام درخواستوں کو یکجاں کرکے سنیں گے۔عدالت کی جانب سے تمام فریقین کو اگست کے پہلے ہفتے تک کے لئیے نوٹس جاری کردئیے گئے ہیں۔