پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ٹیپو سلطان کا سری لنکا کا دورہ

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ٹیپو سلطان کا سری لنکا کا دورہ

ایک نیوز: پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ٹیپو سلطان نے سری لنکا کا دورہ کیا جہاں افسران نے جہاز کا استقبال کیا۔

رپورٹ کے مطابق  اک بحریہ کے جہاز پی این ایس ٹیپو سلطان نے سری لنکا کا دورہ کیا، سری لنکا کی بندرگاہ کولمبو آمد پر پاکستانی سفارتی حکام اور میزبان بحریہ کے افسران نے جہاز کا استقبال کیا۔ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہےکہ جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے سری لنکا کی سول و عسکری حکام سے ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پی این ایس ٹیپو سلطان کا سری لنکا کا دورہ اور بحری مشق میں شرکت سے دونوں دوست ممالک کے مابین تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔دورے کے اختتام پر دونوں ممالک کے بحری جہازوں کے مابین مشق کا انعقاد کیا گیا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-06-22/news-1687416611-7694.mp4