9 مئی کےواقعات میں ملوث افرادسےرعایت نہیں برتی جاسکتی،جاوید لطیف

Jun 22, 2023 | 11:45 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد سے رعایت نہیں برتی جاسکتی، چیئرمین پی ٹی آئی کی منصوبہ سازی ناکام ہوچکی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہا کہ 10،9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد سے رعایت نہیں برتی جاسکتی، 9 مئی کو شرپسندوں نے ریاستی اداروں کو نشانہ بنایا، ریاستی اداروں پر حملہ براہ راست ریاست پر حملہ ہوتا ہے۔

جاوید لطیف نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی منصوبہ سازی ناکام ہوچکی ہے، انہوں نے اداروں سے متعلق نوجوانوں کی غلط ذہن سازی کی، سازش کے تحت سی پیک پر کام کو روکا گیا۔2013 میں بیروزگاری اور عدم استحکام تھا، نوازشریف نے بجلی کے کار خانے لگا کر روشنیاں بحال کیں، نوازشریف نے کراچی کا امن بحال کیا اور روزگار کے مواقع پیدا کیے۔سازش کے تحت سی پیک پرکام کوروکاگیا۔

مزیدخبریں