ایک نیوز: جناح ہاؤس توڑ پھوڑ حملےکیس میں ملوث پی ٹی آئی کارکن کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں دس دن بعد بوڑھے ماں باپ کو انکا جواں سالہ بیٹا مل گیا۔
رپورٹ کے مطابق جناح ہاؤس حملہ کیس میں ملوث پی ٹی آئی کارکن کو پولیس نےعدالتی حکم پر بازیاب کروا کر لاہور ہائیکورٹ میں پیش کیا۔بلآخر ایک ماہ دس دن بعد بوڑھے ماں باپ کو انکا جواں سالہ بیٹا مل گیا۔عدالت نے آج ایس پی سیکیورٹی کو ہر حال میں بچے کو بازیاب کروانے کا حکم دے رکھا تھا ۔
عدالت میں ایس پی سیکیورٹی اور سی سی پی او لاہور پیش نہ ہوئے،جواں سالہ لڑکے نے اپنے اغواء کی تردید کر دی۔ بازیاب لڑکے نےبیان دیا کہ میں اپنے دوست کے گھر تھا ،مجھ پر کسی قسم کا تشدد نہیں کیا گیا۔لڑکے کے والدین نےبیان دیا کہ ہم میڈیا کے سامنے نہیں آنا چاہتے۔عدالت نے لڑکے کی بازیابی کی بناء پر کیس نمٹا دیا۔
درخواست گزارروبینہ خوشنود نے اپنے بیٹے منیب کی بازیابی کے لیے درخواست دائر کی تھی،ماں اور والد اپنے بیٹے کی بازیابی کے لیے عدالت میں پیش ہوئے۔درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ گلفام مسلم رانا نے دلائل پیش کیےاورجسٹس امجد رفیق نے درخواست پر سماعت کی۔ ایڈووکیٹ گلفام کاکہنا تھا کہ درخواست گزار کے بیٹے کا تعلق کسی سیاسی جماعت سے نہیں ہے۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ نو مئی کا واقعہ کے بعد 16 مئی کو میرے بیٹے کو بغیر کسی الزام کے اٹھا لیا گیا ہے۔میرے بیٹے کو رات ڈیڑھ 28 سے 30 افراد آئے جو اٹھا کر لے گئے۔میرا بیٹا آئی ٹی انجینئر ہے اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں ہے۔عدالت درخواست گزار کے بیٹے کو بازیاب کروانے کا حکم دے۔