پاک فوج کے غازی حوالدار اختر جان وطن عزیز سے محبت کی زندہ مثال

Jun 22, 2023 | 11:43 AM

ایک نیوز: مسلح افواج کے شہیدوں اور غازیوں نے اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے مادر وطن کا دفاع یقینی بنایا ہے۔ پاک فوج کے غازی حوالدار اختر جان وطنِ عزیز سے محبت کی زندہ مثال ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حوالدار اختر جان لکی مروت خیبر پختونخوا کی سرزمین سے تعلق رکھنے والے ایک بہادر سپاہی ہیں۔ حوالدار اختر جان 22 اکتوبر 2022ء کو دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن کے آخری مراحل کے دوران سر پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہوئے، تاہم اللہ کے فضل و کرم اور ماہر ڈاکٹروں کی کاوشوں سے حوالدار اختر جان مشکلات کا مقابلہ کرنے میں کامیاب رہے۔ 

حوالدار اختر جان کی والدہ نے فخر سے اعلان کیا کہ ''ان کے چار بیٹے ہیں جن میں سے تین فوج میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں جبکہ چھوٹے بیٹے کو بھی ملک پر قربان کرنے کا اعادہ کیا۔ 

حوالدار اختر جان کی والدہ نے زور دیا کہ اگر ملک کو کبھی بھی ان کے بیٹوں کی ضرورت پڑی تو وہ دریغ نہیں کریں گی اور میرے بیٹے ہمیشہ سینہ سپر رہیں گے۔ 

حوالداراختر جان کی صحت یابی کا معجزانہ سفر ایک ڈاکٹرز کی غیر معمولی ٹیم کی اجتماعی کاوشوں سے ممکن ہوا۔ سرجنز، ماہرین، نرسوں اور پیرامیڈیکل اسٹاف سبھی نے ان کی شفایابی کے عمل میں اہم کردار ادا کیا۔ ڈاکٹرز نے حوالدار اختر جان کی صحتیابی کے عمل کو اللّٰہ تعالٰی کا معجزہ قرار دیا۔

مزیدخبریں