ایک نیوز:وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے ای سی ایل کی تشکیل نو کی منظوری دیدی۔
ذرائع کے مطابق سرکولیشن سمری کے ذریعے تشکیل نو کی منظورہ دی گئی،کابینہ کمیٹی برائے ای سی ایل کے کنوینر اب وفاقی وزیر ایاز صادق ہونگے،اس سے پہلے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کنوینر تھے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ کمیٹی کے دیگر اراکین میں نوید قمر ،مریم اورنگزیب اور مولانا اسعد الرحمن شامل ہیں،کمیٹی ای سی ایل میں نام شامل کرنے یا نکالنے سے متعلق سفارشات مرتب کرتی ہے۔