ایک نیوز: 9 مئی کا ایک اور اہم شرپسند قانون کے شکنجے میں آگیا، شرپسند کے والدنے جوانوں کو خاص پیغام میں کہا ہے کہ نوجوان کسی کے کہنے پر شرانگیز سرگرمیوں کا حصہ نہ بنیں۔ انہوں نے فوجی اور قومی تنصیبات پر حملے کی پرْ زور مذمت بھی کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق 9 مئی کا ایک اور اہم شرپسند قانون کے شکنجے میں آگیا۔ مردان کے مقیم شرپسند یاسر نواز ولد امیر نواز کو گرفتار کر لیا گیا۔ جو 9مئی کو فوجی تنصیبات پر حملوں میں ملوث رہا۔
گرفتار شرپسند یاسر نوازکے والد نے جوانوں پیغام دیا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کے دوران جو فوجی اور قومی تنصیبات پر حملے ہوئے ہم ان کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ ہماری دادرسی کرنے کوئی بھی سیاسی لیڈر نہیں آیا۔
ہم نوجوانوں کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ کسی کہ کہنے پر ایسی شرانگیز سرگرمیوں کا حصہ نہ بنیں۔