ایک نیوز: لاہور بار کی ایگزیکٹو کمیٹی نے پرویز الہی کی پیشی پر صحافیوں کو کوریج سے روکے جانے کی پرزور الفاظ میں مذمت کی۔
رپورٹ کے مطابق لاہور ڈسٹرکٹ بار کے عہدیداروں کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا۔اجلاس میں پرویز الہی کی پیشی کےموقع پر صحافیوں کو کوریج سے روکنے کامعاملہ زیر غور لایا گیا۔ لاہور بار کی ایگزیکٹو کمیٹی نےصحافیوں کو کوریج سے روکے جانے کی پرزور الفاظ میں مذمت کی۔
لاہور بار کے صدر رانا انتظار نے کہا کہ صحافیوں کو ان کی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں سے روکنا خلاف آئین ہے۔سکیورٹی ادارے آزادی اظہار رائے کااحترام کریں اور صحافیوں کوپیشہ وارانہ ذمہ داریوں سے مت روکاجائے۔