ایک نیوز: الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کے لیے پولنگ اسکیم ڈرافٹ تیار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں 93 ہزار 371 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے، پنجاب میں 49 ہزار 871 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے جن میں 14 ہزار 960 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس، 9 ہزار 974 پولنگ سٹیشنز حساس قرار دیے گئے ہیں،خیبرپختونخوا میں 15 ہزار 708 پولنگ سٹیشن قائم کیے جائیں گے۔
4 ہزار 296 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس، 6 ہزار 549 پولنگ اسٹیشنز حساس قرار دیے گئے ہیں، سندھ میں 19 ہزار 348 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے،4 ہزار 823 پولنگ سٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔
بلوچستان میں 5 ہزار 15 پولنگ سٹیشنز قائم کیے جائیں گے، 2 ہزار 83 پولنگ سٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے، اسلام آباد میں ایک ہزار 41 پولنگ سٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔