لیہ اراضی اسکینڈل،اینٹی کرپشن نےچیئرمین پی ٹی آئی کو تیسری بار طلب کرلیا

Jun 22, 2023 | 11:11 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: ترجمان اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے چیئرمین پی ٹی آئی کو لیہ اراضی اسکینڈل میں تیسری بار طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو پیش ہونے کیلئے آخری موقع دیا گیا ہےاگر آج پیش نہ ہوئے تو قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ترجمان نے بھی مزید کہا کہ سابق وزیراعظم کی بہن اور بہنوئی کو بھی آج اینٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان میں طلب کیا گیا ہے، اینٹی کرپشن کی جانب سے طلبی کا نوٹس کل زمان پارک کی رہائش گاہ پر چسپاں کیا تھا۔

سابق وزیراعظم کے ایڈووکیٹ علی اعجاز نے زمان پارک میں اینٹی کرپشن کا طلبی کا نوٹس وصول کیا تھا۔

ترجمان اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے اراضی سکینڈل میں ملوث ہونے کے واضح شواہد موجود ہیں، اراضی کے غیر قانونی انتقال کیلئے ریونیو افسران پر بنی گالا سے دباؤ ڈالا گیا تھا۔

مزیدخبریں