ایک نیوز: سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ دیکھتے ہیں شہباز شریف فرانس سے آئی ایم ایف کو منوا کر آتے ہیں یا منہ لٹکا کر آتے ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے لکھا ہے کہ حکومت کے50دن اورIMFکےفیصلےکو8دن رہ گئے ہیں۔ پاکستان میں کوئی شعبہ ایسانہیں ہے جہاں عدم استحکام نہیں، معیشت تباہ، ریاست بدحال، سیاست کابراحال، 2 کروڑلوگ بےروزگار، 10 کروڑ خط غربت کی لکیرسےنیچےاورڈیفالٹ کی تلوارسرپےلٹک رہی ہے۔ دیکھتےہیں شہبازشریف فرانس سےIMFکومنواکےآتےہیں یامنہ لٹکاکےآتےہیں۔
ایک دوسری ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ جو50سال سےیہاں سرمایہ کاری کررہےتھےوہ بھی اپنےشیئربیچ کےجارہےہیں۔ جب پاکستانی ہی سرمایہ کاری نہیں کریں گےتوآئین وقانون کی تضحیک کی موجودگی میں کون غیرملکی سرمایہ کارپاکستان آئےگا۔ جو منی لانڈرنگ اورنیب میں مطلوب تھے وه حکمران بنا دیے گئے۔ جن کو جیلوں میں ہونا چاہیے تھا۔ وہ غیرملکی دوروں پر ہیں۔
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ پولیس گھروں میں گھس کےتوڑپھوڑ کررہی ہے۔ چادر اور چاردیواری کو رسوا کر رہی ہے۔ اتنی ملک میں گندم نہیں کاٹی جارہی جتنی پولیس جھوٹی FIR کاٹ رہی ہے۔ جھوٹے کیسوں کا جمعہ بازار اور کرپشن کا انبار لگا ہے۔ جس کو چاہتے ہیں اٹھا لیتے ہیں۔ ایک کیس میں ضمانت ہونے پر دوسری ریڈی میٹ FIR جیل کے دروازے پر منتظر ہوتی ہے۔