چین:گیس لیکیج سے ریستوران میں دھماکا،31 افراد ہلاک،متعددزخمی

چین:گیس لیکیج سے ریستوران میں دھماکا،31 افراد ہلاک،متعددزخمی
کیپشن: China: Explosion in restaurant due to gas leakage, 31 people killed, many injured

ایک نیوز:چین کے شمالی ضلع میں  ریستوران میں گیس لیکیج سے دھماکے نتیجےمیں 31 افراد ہلاک جبکہ متعددافرادزخمی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق دھماکے کے بعد ریستوران میں آگ لگ گئی، جس سے 7 افرادجھلس کر شدید زخمی بھی ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پالیا ہے، واقعہ کے سبب علاقے میں ٹریفک کا داخلہ بند کردیا گیا ہے۔
 میڈیا کے مطابق ریستوران میں گیس لیکیج کے باعث اس وقت دھماکا ہوا جب رات کے اوقات لوگ بار بی کیو سے لطف اندوز ہورہے تھے۔