ایک نیوز:پنجاب میں بیورکریسی میں بڑےپیمانےپرتقرروتبادلے،نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق نگران پنجاب حکومت نےمتعددسینئرافسران کےتقرروتبادلےکردیےاورنوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
ذرائع کےمطابق تقرری کےمنتظرساجدظفردل کوسیکرٹری ہاؤسنگ تعینات کردیاگیا،سیکرٹری آرکائیواحسن وحیدکاتبادلہ کرکےسیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب میں تعینات کردیاگیا،تقرری کےمنتظرناصراقبال ملک کو سیکرٹری آرکائیوپنجاب تعینات کردیاگیا۔
ذرائع کےمطابق سیکرٹری لیبرپنجاب اسداللہ فیض سےعہدےکاچارج واپس لےلیاگیا،اسداللہ فیض کوایس اینڈجی اےڈی رپورٹ کرنےکی ہدایت کردی گئی،تقرری کےمنتظرآصف بلال لودھی کو سیکرٹری سیاحت پنجاب تعینات کردیاگیا،سیکرٹری سیاحت ظہیرحسن کاتبادلہ کرکےچیئرمین پنجاب کوآپریٹوبورڈفارلیکیویڈیشن تعینات کردیاگیا،چیئرمین پنجاب کوآپریٹوبورڈفارلیکیویڈیشن فیصل فریدکاتبادلہ کرکےسیکرٹری لیبرتعینات کردیاگیانوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔