موسمیاتی تبدیلی پر شرمین عبید چنائے کی نئی دستاویزی سیریز جاری  

Jun 22, 2023 | 00:28 AM

ایک نیوز: آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم میکر شرمین عبید چنائے نے اپنی دستاویزی فلم کا ٹائٹل چیمپیئنز آف کلائمیٹ چینج: وائسز فار اے گرینر پاکستان رکھا۔

شرمین عبید کی نئی ڈاکیومنٹری Champions of Climate Change: Voices for a Greener Pakistan چار حصوں پر مشتمل ہے ۔ اس فلم کا مقصد ان پاکستانیوں کی آواز کو اجاگر کرنا ہے جوکہ موسیماتی تبدیلوں کے باعث بڑے بحرانوں اورمشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ دستاویزی فلم کے یہ ہیروز نہ صرف ان بحرانوں سے نمٹ رہے ہیں بلکہ ان کی کاوشیں دوسروں کو بھی متاثر کر رہی ہیں کہ وہ عالمی موسمیاتی تحریک کا حصہ بنیں۔

  اس دستاویزی فلم کی ہر ایک فلم موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی تحفظ کے ایک الگ پہلو کو پیش کرئے گی۔

اس فلم کی کہانی 4 ایسے افراد کی ہے جو کہ پاکستان میں نمایاں تبدیلی لا رہے ہیں۔ ڈاکیومنٹری فلم میں کراچی ،جیکب آباد، پنجگور،ژوب سے تعلق رکھنے والے ماحول دوست ہیروز کی کاوشوں کو عکس بند کیا گیا ہے۔

 اس ڈاکیومنڑی سیزیز کو چار حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔

1 ہمارا رشتہ سمندر سے

 2 ہنگامی حالات

3ایک ساتھ مل کر با اختیار

4 چھوٹے قدم بڑے اثرات

مزیدخبریں