ون ڈے ورلڈکپ، وینیوز کی تبدیلی کی پاکستانی درخواست مسترد

Jun 22, 2023 | 00:23 AM

ایک نیوز :انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ کے وینیوز کی پاکستانی تبدیلی کی درخواست مسترد کر دی گئی۔

پاکستان کی طرف سے دی جانے والی درخواست انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور بی سی سی آئی دونوں نے مسترد کی۔ وینیوز کی تبدیلی مسترد کرنے کا فیصلہ بی سی سی آئی اور آئی سی سی حکام کے درمیان میٹنگ میں کیا گیا۔آئی سی سی نے اپنے متفقہ فیصلے سے پی سی بی کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا۔

پی سی بی نے چنئی اور بنگلورو کے میچز کے وینیوز کی تبدیلی کی درخواست کی تھی، پاکستان کا چنئی میں افغانستان جبکہ بنگلورو میں آسٹریلیا کے خلاف میچ شیڈول تھا۔

آئی سی سی اور بی سی سی آئی کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ اس موقع پر وینیوز کی تبدیلی کا کوئی جواز نہیں بنتا، شیڈول کے مطابق جن وینیوز کا فیصلہ ہوا ہے انہی پر میچ ہوں گے، وینیوز کی تبدیلی صرف سکیورٹی خدشات کے باعث ہی ہوسکتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ احمد آباد میں ہی ہو گا، ورلڈکپ شیڈول کا اعلان اگلے ہفتے ممبئی میں متوقع ہے۔

پاکستان کا ورلڈ کپ کا عارضی شیڈول

6 اکتوبر - حیدرآباد میں کوالیفائر کے ساتھ مقابلہ

12 اکتوبر - حیدرآباد میں کوالیفائر کے ساتھ مقابلہ

15 اکتوبر - احمد آباد میں بمقابلہ بھارت

20 اکتوبر - بنگلورو میں بمقابلہ آسٹریلیا

23 اکتوبر - چنئی میں افغانستان کیساتھ مد مقابل

27 اکتوبر - چنئی میں بمقابلہ جنوبی افریقہ

31 اکتوبر - بنگلہ دیش بمقابلہ کولکتہ

5 نومبر - بمقابلہ نیوزی لینڈ بنگلورو

12 نومبر - کولکتہ میں انگلینڈ کے خلاف

مزیدخبریں