عمران ہاشمی اچھا اور باعمل مسلمان ہے،حمیمہ ملک

عمران ہاشمی اچھا اور باعمل مسلمان ہے،حمیمہ ملک
کیپشن: Emraan Hashmi is a good and practicing Muslim, Hamima Malik

 ایک نیوز: بالی ووڈ انڈسٹری میں کام کرنے والی پاکستانی اداکارہ حمیمہ ملک کاکہنا ہے کہ عمران ہاشمی اچھا اور باعمل مسلمان ہے، پاکستانیوں نے تنقید کر کر کے  سارے گناہ دھو دیے ہیں۔

 انٹرویو میں حمیمہ ملک کاکہنا ہے کہ ’عمران ہاشمی اور میری بہت اچھی دوستی ہے، وہ ایک انسان دوست ہونے کے ساتھ بہتر اداکار اور اچھا انسان بھی ہے‘۔

 حمیمہ ملک کاکہنا ہے کہ میں جب عمرہ ادائیگی یا کھانا کھانے کی تصویر لگاتی ہوں تو پاکستانی مداح عمران ہاشمی پر تنقید کرتے ہیں جبکہ انہیں چھوٹی چھوٹی چیزوں سے اپنی جان چھڑانی چاہیے، میرا تو خیال ہے کہ پاکستانیوں نے تنقید کر کر کے اُس کے سارے گناہ دھو دیے ہیں‘۔

حمیمہ ملک نے کہا کہ عمران ہاشمی ایک مذہبی شخصیت ہے جسے ساری قرآنی آیات یاد ہیں، ہم اکثر ایک ساتھ بیٹھ کر تلاوت کرتے تھے، وہ ایک باعمل مسلمان ہے جس کے دل میں کسی کے لیے کوئی نفرت نہیں ہے۔