ای سی سی اعلامیے کے مطابق انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کی طرز پر سرکاری پاور پلانٹس کے واجبات کی ادائیگی کا فیصلہ بھی کیا گیا، آئی پی پیز کو دوسری قسط کی ادائیگی کیلئے 96 ارب 13 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کرلی گئی۔
ای سی سی کے مطابق حویلی بہادر شاہ اور بلوکی پاور سمیت تین پاور پلانٹس کیلئے 17 ارب روپے کی منظوری دی گئی، کے الیکٹرک کے سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کیلئے 36 ارب 94 کروڑ کی سبسڈی کی منظوری بھی دی گئی۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم پیکج کے تحت شہداء کے خاندانوں کو ادائیگی کیلئے ایک ارب 22 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کرلی گئی۔
اعلامیے کے مطابق منسٹر انکلیو اسلام آباد کی تزئین و مرمت کیلئے اضافی فنڈز کی سمری مسترد کردی گئی۔ وزارت خزانہ کے مطابق ای سی سی نے کفایت شعاری پالیسی کے تحت سمری مسترد کی۔
اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ گزشتہ حکومت 2018 سے 2021 کے دوران پہلے ہی 14 کروڑ سے زیادہ تزئین و مرمت پر خرچ کر چکی ہے۔
اس کے علاوہ صوبوں میں ویکسین کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے 6 ارب 13 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کی گئی جبکہ مقبوضہ کشمیر کے مہاجرین کی مستقل آباد کاری کیلئے 3 ارب سے زیادہ کی گرانٹ منظور کی گئی۔
وزارت داخلہ کیلئے 5 ارب 89 کروڑ روپے، این سی او سی کی تشہیری مہم کیلئے 4 کروڑ اور کابینہ ڈویژن کیلئے 12 کروڑ 58 لاکھ روپے کی گرانٹ منظور کی گئی۔
وزارت خارجہ کیلئے 3 ارب 75 کروڑ، آئی ٹی کیلئے 38 کروڑ ، وزارت ریلوے کیلئے بھی 5 ارب کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔