سابق چیئرمین نیب اور طیبہ گل وڈیو اسکینڈل کی گونج پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تک پہنچ گئی

سابق چیئرمین نیب اور طیبہ گل وڈیو اسکینڈل کی گونج پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تک پہنچ گئی
ایک نیوز نیوز:سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال اور طیبہ گل کے مبینہ وڈیو اسکینڈل کی گونج پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تک پہنچ گئی۔

طیبہ گل نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نور عالم خان کو خط لکھ دیا۔
طیبہ گل نے سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال اور ڈی جی نیب سلیم شہزاد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔
چیئرمین پی اے سی نے سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال اور طیبہ گل کو پی اے سی میں بلانے کا امکان ظاہر کردیا اور کہا کہ معاملے کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔