وزیراعظم کا سابق صدر آصف زرداری سے والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت

Jun 22, 2022 | 22:46 PM

Waleed shahzad
ایک نیوز نیوز:اسلام آباد،وزیراعظم شہباز شریف نے سابق صدر آصف زرداری سے والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے آصف زرداری کی والدہ زریں آرا بخاری کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی والدہ اور حاکم علی زرداری مرحوم کی دوسری اہلیہ زریں آرا بخاری انتقال کرگئیں۔
فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ کئی ہفتوں سے علیل زریں آرا بخاری مقامی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔
پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری اسلام آباد سے کراچی روانہ ہوگئے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری اپنی دادی زرین آرا کی علالت کے باعث کراچی روانہ ہوئے تھے .
انہوں نے دادی کی علالت کے باعث لاہور کا دورہ بھی منسوخ کردیاتھا۔

مزیدخبریں