آصف علی زرداری کی والدہ انتقال کرگئیں

آصف علی زرداری کی والدہ انتقال کرگئیں
ایک نیوز نیوز:پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی والدہ انتقال کرگئیں۔

فیملی ذرائع کے مطابق حاکم علی زرداری کی دوسری بیوی کا کراچی میں انتقال ہوا ہے۔
پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری اسلام آباد سے کراچی روانہ ہوگئے ہیں۔
اس حوالے سے فیملی ذرائع کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ زریں آرا بخاری کی تدفین آبائی قبرستان نواب شاہ میں ہوگی۔
خیال رہے کہ دوروز قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے روانڈا جانے کا دورہ منسوخ کردیا تھا.
دورہ منسوخ کرنے کی وجہ ان کی دادی کی شدید علالت بتائی گئی تھی۔
واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے والد حاکم علی زرداری مرحوم نے دو شادیاں کی تھیں.
ان کی پہلی اہلیہ کا نام بلقیس سلطانہ جبکہ دوسری کا نام زریں آرا بخاری تھا، حاکم علی زرداری چار بچوں کے باپ تھے۔