یہ بھارت ہے:معمولی بات پر دولہا بارات لے کر واپس چلا گیا

Jun 22, 2022 | 20:31 PM

Muhammad Akhtar
ایک نیوز نیوز:بینڈباجے والوں کی فیس نہ ادا کرنے جیسی معمولی بات پردولہا بارات لے کر واپس چلا گیا۔واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش میں پیش آیا۔
بھارت میں اکثر شادی بیاہ کے موقع پر ایسے عجیب و غریب واقعات پیش آتے رہتے ہیں جس میں کبھی دلہن کسی معمولی بات پر شادی سے انکار کردیتی ہے تو کبھی دلہا کسی بات کو تنازعہ بناکر منڈپ سے اٹھ کر چلا جاتا ہے۔
ایسا ہی ایک تازہ واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش میں رونما ہوا جس میں دلہا بھری محفل سے اٹھ کر چلا گیا کیوں کہ دلہن والوں نے بینڈ باجے والوں کی فیس ادا کرنے سے انکار کردیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق جب شادی کی رسومات ادا کی جا رہی تھیں، بینڈ نے دولہا والوں سے رقم کا مطالبہ کیا لیکن انہوں نے یہ کہہ کر دینے سے انکار کر دیا کہ انہیں دلہن کی طرف سے ادا کیا جانا چاہیے جس پر دونوں خاندانوں میں جھگڑا شروع ہوگیا۔
دولہا نے اپنے اور خاندان کی بےعزتی محسوس کرتے ہوئے گلے میں پہنا ہوا ہارتوڑ دیا اور بارات واپس لے کرچلا گیا۔

مزیدخبریں