این اے 245 ضمنی الیکشن میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ

Jun 22, 2022 | 20:01 PM

Waleed shahzad
ایک نیوز نیوز:اسلام آباد،پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کے انتقال کے بعد خالی ہونےوالی این اے 245 کی نشست پر ضمنی الیکشن میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے سیکرٹری دفاع کو خط لکھا گیا جس درخواست کی گئی کہ این اے 245 کراچی میں پاک فوج کو بوطر کوئیک رسپانس فورس تعینات کیا جائے۔

پاک فوج کے جوان این اے 245 کراچی میں 26 تا 28 جولائی تک تعینات رہیں گے۔ این اے 245 کراچی میں پولنگ 27 جولائی کو شیڈول ہے۔

واضح رہے کہ 2018ء کے جنرل الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عامر لیاقت حسین نے 56 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے ڈاکٹر فاروق ستار 35 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر آئے تھے۔ اس نشست پر تحریک لبیک پاکستان تیسرے، متحدہ مجلس عمل کے امیدوار نے چوتھی پوزیشن حاصل کی تھی۔
مزیدخبریں