دعا زہرا کی بیرون ملک جانے کی تیاری؟والد نے بڑا قدم اٹھا لیا

Jun 22, 2022 | 16:16 PM

JAWAD MALIK
ایک نیوز نیوز: دعا زہرا کے والد مہدی کاظمی نے سپریم کورٹ رجسٹری میں ایک اور درخواست دائر کردی۔

تفصیلات کے مطابق درخواست میں کہا گیا ہےکہ دعا زہرا نے اپنے انٹرویو میں ملک سے باہر جانےکا ذکر کیا ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ دعا زہرا کو میڈیا پر انٹرویوز اور ملک سے باہر جانے سے روکا جائے۔
درخواست گزار کا کہنا ہے کہ دعا زہرا کو بازیاب کرا کے عدالت میں پیش کیا جائے، 20 جون کو درخواست گزار کو پراسیکیوشن فائل تک رسائی دی گئی ہے، ظہیر احمد کے بیان کے مطابق وہ 3 سال سے دعا سے رابطے میں تھا، ظہیر سے رابطے کے وقت دعا زہرا کی عمر 11 سال تھی، ظہیر جانتا تھا کہ دعا زہرا اپنا گھر چھوڑ رہی ہے۔
واضح رہے کہ 8 جون کو سندھ ہائی کورٹ نے دعا زہرا کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے دعا کو اپنی مرضی سے فیصلہ کرنے کی اجازت دی تھی۔
تین صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ بیان حلفی کی روشنی میں عدالت اس نتیجے پر پہنچی ہےکہ دعا زہرا اپنی مرضی سے جس کے ساتھ جانا چاہے یا رہنا چاہے، رہ سکتی ہے۔
مزیدخبریں