پابندی میں بہت مشکل وقت گزاراہے لیکن اس سے بہت فائدہ ہوا ہے۔ نئے ایکشن پر نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں کوچز کے ساتھ بہت محنت کی ہے۔ مجھے کبھی ایسا محسوس نہیں ہوا تھا کہ میں دوبارہ نہیں کھیل پاوں گا۔ میں نے ہمیشہ یہی سوچا تھا کہ میں ایکشن کلئیر کرکےقومی ٹیم واپسی کروںگا۔ اس میں بولنگ کوچ عمر رشید نے میرا بہت ساتھ دیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نئے بولنگ ایکشن کی وجہ سے میری اسپیڈ پر فرق نہیں پڑاہے۔ ابھی نئے بولنگ ایکشن پر پریکٹس کررہا ہوں میرا اولین ہدف یہی ہے کہ جلد ازجلد پاکستان ٹیم میں کم بیک کروں۔ میں اپنے پسندیدہ بولرزکو دیکھ کر سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔