رپورٹ کے مطابق ریڈ ائیر فلائٹ نمبر 203 میں عملے کے 11 افراد سمیت 126 مسافر سوار تھے فلاڈیلفیا سے آنے والے طیارے نے میامی ائیر پورٹ پر اترنے کی کوشش کی تاہم اس کا لینڈنگ گئیر بروقت نہ کھل سکا اور طیارے کو کریش لینڈنگ کرنا پڑی تاہم اس دوران طیارے میں آگ لگ گئی۔ کریش لینڈنگ کے دوران طیارہ مختلف چیزوں سے ٹکراتارہا۔
تاہم طیارے کے رکتے ہی فائربریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا جبکہ اس دوران مسافروں کو ریسکیوکیا جاتارہا، امدادی ٹیموں کا کہنا ہے کہ صرف تین مسافر معمولی زخمی ہوئے ہیں جبکہ باقی سب مسافر ٹھیک ٹھاک ہیں۔ اس موقع پر مسافروں نے اس حادثے کواپنی زندگی کا خوفناک تجربہ قراردیا ۔