گلگت میں سیاحوں کی گاڑی حادثےکا شکار،ویڈیو منظرعام پر

گلگت میں سیاحوں کی گاڑی حادثےکا شکار،ویڈیو منظرعام پر
ایک نیوز نیوز: گلگت کے رحیم آباد میں موڑ کاٹتے ہوئے سیاحوں کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق سیر و تفریح کیلئے شمالی علاقہ جات کا رخ کرنے والے سیاحوں کی گاڑی گلگت کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا جبکہ لاشوں کو پی ایچ کیو اور سٹی ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑی میں کراچی سے تعلق رکھنے والے 12 سیاح سوار تھے۔