ایک رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کی جانب سے یہ کامیاب کوشش اس کے خلائی عزائم کی عکاسی کرتی ہے۔
مصنوعی سیاروں کو ملک میں تیار کردہ کورین سیٹلائٹ لانچ وہیکل ٹو’’نوری‘‘ کے ذریعے سیول سے لگ بھگ پانچ سو کلومیٹر دور گوہیونگ سے بھیجا گیا۔
اس سے پہلے اکتوبر دوہزار اکیس میں ایک ڈمی سیارہ خلا میں بھیجنے کی جنوبی کوریا کی کوشش ناکام ہوچکی ہے۔
جنوبی کوریا کے خلائی پروگرام کے تحت دوہزار تیس میں چاند پر بھی ایک تحقیقی مشن بھیجنے کا منصوبہ ہے۔