شاہدرہ ٹاؤن، پیشی پر جانے والے 2 سگے بھائی قتل

شاہدرہ ٹاؤن، پیشی پر جانے والے 2 سگے بھائی قتل
ایک نیوز نیوز: جرائم کی روز نئی داستانیں رقم ہورہی ہیں،ایک ایسا ہی واقعہ شاہدرہ ٹاؤن میں پیش آیا جہاں دونوں سگے بھائی سجاد اور شاہد پیشی پر جا رہے تھے مخالفین نے گولیاں مار کر قتل کردیا،اندھا دھند فائرنگ کے نتیجہ میں تین افراد بھی زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق شاہدرہ ٹاؤن میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں دن دیہاڑے 2 بھائی قتل ہوگئے، پیشی پر جاتے 2 سگے بھائیوں پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، فائرنگ کے نتیجہ میں 2 بھائی موقع پر جاں بحق جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں ہونے والوں میں حمزہ، کامران، دلاریز شامل ہیں، جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی جبکہ لوگوں کا بھی بڑا ہجوم لگ گیا۔
سی سی پی او کو کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں شواہد کی مدد سے ملزمان کی فوری گرفتاری یقینی بنائیں،ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دیں گئیں ہیں،جلد گرفتار کر لیں گے۔
پولیس ذرائع کا کہناتھا کہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے،سی سی پی او بلال صدیق نے فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔