لاہور میں اتوار کو ’لاک ڈاؤن‘ ہوگا

Jun 22, 2022 | 11:31 AM

Nimra bukhari
ایک نیوز نیوز::پنجاب حکومت نے اتوار کو لاہور میں کاروباری سرگرمیوں پر 'مکمل لاک ڈاؤن' نافذ کر دیا۔
یہ اقدام ملک میں بجلی کی کمی اور ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے نافذ کیا گیا۔ ملک میں توانائی کے بڑھتے ہوئے بحران کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت صورتحال پر قابو پانے کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے لیکن ابھی تک کوئی فرق نظر نہیں آیا۔
ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا کہ:
"لاہور میں اتوار کو تمام کمرشل مارکیٹوں، پلازوں، دکانوں بشمول ہول سیل اور ریٹیل، شاپنگ مالز، بیکریاں، کنفیکشنریز، دفاتر، سٹور روم، گودام وغیرہ سب بند رہےگے۔" تاہم، اتوار کے لاک ڈاؤن کے دوران ہنگامی اور ضروری خدمات کھلی رہیں گی۔ میڈیکل سٹورز اور فارمیسیز، ہسپتال، لیبارٹریز، دودھ کی دکانیں، پٹرول پمپس، موٹروے سروس ایریاز اور ٹائر مرمت کی دکانیں یہ بند نہیں ہوگی۔
مزیدخبریں