عامر لیاقت کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کا حکم معطل

Jun 22, 2022 | 11:22 AM

JAWAD MALIK
ایک نیوز نیوز:سندھ ہائیکورٹ نے عامر لیاقت کی قبر کشائی کا حکم معطل کردیا، عدالت نے سیکرٹری صحت اور میڈیکل بورڈ کو نوٹس جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے جوڈیشل مجسٹریٹ کا حکم معطل کرتے ہوئے مزید سماعت 29 جون تک ملتوی کردی، عامر لیاقت حسین کے اہلخانہ نے پوسٹمارٹم کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔
یاد رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ نے شہری کی درخواست پر قبرکشائی کا حکم دیا تھا، فیصلے کے مطابق کل صبح نو بجے قبرکشائی ہونی تھی، سندھ ہائیکورٹ میں عامر لیاقت کے صاحبزادے اور بیٹی کیجانب سے جوڈیشل مجسٹریٹ کے حکم کے خلاف آئینی درخواست دائر کی گئی تھی۔درخواست میں عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم روکنے کی استدعا کی گئی تھی، عدالت نے درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظورکرلی تھی۔
واضح رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے 23 جون کو صبح ساڑھے 9 بجے عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کیلئے قبر کشائی کا حکم دے رکھا تھا اور اس کے لیے 6 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا ہے۔
میڈیکل بورڈ پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ کی سربراہی میں تشکیل دیا گیا تھا، ایڈیشنل پولیس سرجن شاہد نظام،ایچ او ڈی فرانزک میڈیسن جناح پرویز مخدوم بھی ٹیم میں شامل ہیں۔
فرانزک ایکسپرٹ ڈاکٹر ہری رام اور ڈاکٹر گلزار علی بھی ٹیم کا حصہ ہونگے جبکہ ایم ایل او ڈاکٹر اریب بقائی بھی 6 رکنی میڈیکل ٹیم میں شامل ہیں۔
مزیدخبریں