سمندر کی گہرایوں میں 17 ارب ڈالر کے خزانے کا انکشاف

Jun 22, 2022 | 10:44 AM

Nimra bukhari
ایک نیوز نیوز: کولمبیا میں 18 ویں صدی میں ڈوبنے والے بحری جہاز میں17 بلین ڈالر مالیت کا صدیوں پرانا خزانہ ملنے کا بڑا انکشاف ہوا ہے۔
امریکی کے ملک کولمبیا کے حکام کا کہنا ہے کہ 18 ویں صدی میں سمندر برد ہونے والے ایک ہسپانوی بحری جہاز کا پتا چلایا گیا ہے، اس پر 17 ارب ڈالر مالیت کا خزانہ لدا ہوا ہے۔کولمبیا کی قومی بحریہ ٹیم نے قریب جانے اور کارٹیجینا کے ساحل پر ڈوبنے والے بحری جہاز سان ہوزے گیلین کی نئی ویڈیوز اور تصاویر لینے کے لیے آر او وی استعمال کیا۔
تفصیلات کے مطابق سپین کے اس جہاز کو برطانوی بحریہ نے سنہ 1708 میں جنگ کے دوران ڈبویا تھا۔ یہ جہاز سمندر میں 3280 فٹ گہرائی میں موجود ہے جس کا 2015 میں پتا لگایا گیا تھا۔
جہاز پر 200 ٹن کے قریب سونا، چاندی اور دیگر نوادرات لدے ہوئے ہیں، اس کے علاوہ چینی برتن ، توپیں اور تلواریں بھی جہاز کے ملبے کا حصہ ہیں۔ اس خزانے کی مالیت 17 ارب ڈالر کے قریب لگائی گئی ہے۔ کولمبین صدر کا کہنا ہے کہ اس خزانے کو نکالا جائے گا اور بہتر طور پر فنانسنگ کی جائے گی۔
مزیدخبریں