پولیس کےمطابق خال کے علاقے برکلئے میں شوہر سے جھگڑے کے بعد خاتون نے خودکشی کی کوشش کی۔
شبانہ بی بی نامی خاتون نےاپنے تین کم عمر بچوں کو زہر دینے کےبعد خود بھی زہر پی لیا،تمام افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔
ابتدائی تفتیش میں شوہر نے پولیس کو بیان دیا کہ بیوی سےجھگڑے کے بعد وہ گھر سے باہر چلا گیاتھا، اطلاع ملنے پر سب کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔