پنجاب اورخیبرپختونخواکےمختلف شہروں میں زلزلےکے شدید جھٹکے

Jun 22, 2022 | 09:06 AM

JAWAD MALIK
ایک نیوز نیوز: وفاقی دارالحکومت ا سلام آباد، پنجاب اور پشاور سمیت شمالی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق ملتان، بھکر، پھالیہ، کمالیہ کوہاٹ، شبقدر، مہمند مالاکنڈ، سوات، بونیر میں بھی رات گئے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
اس کے علاہ میانوالی ، پاکپتن ، بھیرہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6.1 تھی اوراس کا مرکز پاکستان اور افغانستان کی سرحد تھی جبکہ زلزلے کی گہرائی 54 کلومیٹر تھی۔
شہریوں نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے 30 سے 40 سیکنڈز تک محسوس کیے گئے ۔
واضح رہے کہ زلزلے کے جھٹکے کے نتیجے میں اب تک کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں۔
مزیدخبریں