غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک چونکا دینے والے واقعے میں ایک خاتون کی باقیات مبینہ طور پر اس کی 20 مین کوون بلیوں نے اس کی موت کے بعد کھا لیں جبکہ پولیس دو ہفتے تک خاتون کی لاش نہ ڈھونڈ سکی۔
خاتون کے ایک ساتھی نے پولیس کو بلایا اور جائے وقوعہ پر پہنچنے پر وہ خاتون کی جزوی باقیات دیکھ کر خوفزدہ ہوگئے۔
رپورٹس کے مطابق یہ خاتون بلیاں پالنے والی تھی اور روس کے باٹاسک میں واقع اپنی رہائش گاہ پر اس کے پاس 20 مین کوون بلیاں تھیں، جزوی باقیات رہائش گاہ کے اندر سے ملی تھیں اور اسے بھوکی بلیوں نے کھا لیا تھا۔
ابتدائی تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ خاتون کی موت تقریباً دو ہفتے قبل ہوئی تھی اور بلیوں کو بھوک لگی تھی، کھانے کو کچھ نہ ہونے کی وجہ سے بلیوں نے اپنی مالکن کی لاش کھا لی۔
مقامی میڈیا کے مطابق یہ معلوم نہیں ہے کہ آیا بلیوں کے نئے مالکان کو ان کی انسانی گوشت کی خواہش کے بارے میں مطلع کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ( Maine Coon) بلیوں کو ان کے بڑے سائز کے لیے جانا جاتا ہے اور ان کا تعلق ریاستہائے متحدہ میں Maine کی ریاست سے ہے.
یہ ایک بہت ہی مشہور خالص نسل کی بلی ہے جو اس وقت دنیا کی پالتو بلیوں کی مقبولیت کی درجہ بندی میں تیسرے نمبر پر ہے۔