ایک نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف شوگر ملز کیس کی تحقیقات کے لیے آج صبح ایف آئی اے کے روبرو پیش ہوئے ، اپوزیشن لیڈر کی پیشی کے سلسلے میں ایف آئی اے دفتر کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں جب کہ (ن) لیگ کے کارکنان بھی ایف آئی اے کے دفتر کے باہر جمع ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی چار رکنی ٹیم نے شہباز شریف سے تحقیقات کیں، شہباز شریف 45 منٹ تک ایف آئی اے کے سامنے سوالات کاجوابات دئے -ذرائع نے بتایا کہ شہباز شریف سے ایف آئی اے نےبیس سوالات کے جوابات مانگے تھے، جبکہ شہباز شریف نے بیس سوالات میں سے چار کے جوابات دئے۔
واضح رہے کہ ایف آئی اے نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو شوگر اسکینڈل الزام پر طلب کیا تھا، جس میں شہباز شریف پر شوگر اسکینڈل میں25 ارب کے فراڈ کا الزام ہے، جبکہ شہباز شریف نے گرفتاری سے بچنے کیلئے عبوری ضمانت کروا رکھی ہے۔
ٓایف آئی اے کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس میں شہباز شریف سے رمضان شوگر ملز میں چھوٹے ملازمین کے کھاتوں میں منتقل کیے گئے 25 ارب روپے پر جواب مانگا گیا ہے جب کہ ایف آئی اے نے حمزہ شہباز کو 24 جون کو طلب کر رکھا ہے۔