سیکیورٹی  فورسز نے پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی

سیکیورٹی  فورسز نے پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی
کیپشن: Security forces foiled the infiltration attempt of terrorists on Pak-Afghan border

ویب ڈیسک:سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع دیر میں پاک، افغان سرحد پر دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  3 دہشت گردوں نے 21  اور  22 جولائی کی درمیانی شب ضلع دیر میں پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز  نے دہشت گردوں کو کامیابی سے گھیرے میں لے لیا، سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ پاکستان   افغانستان  سے متواتر اپنے بارڈر کو محفوظ بنانے کا مطالبہ کرتا آیا ہے، توقع ہےکہ افغان عبوری حکومت اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال سے روکے گی، توقع ہے عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرےگی۔

 آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ  پاکستانی سکیورٹی فورسز اپنی سرحدیں محفوظ بنانے کیلئے پُرعزم ہیں، سکیورٹی فورسز  ملک سے دہشتگردی کی لعنت کےخاتمے کیلئے بھی پرعزم  ہیں۔