بانی پی ٹی  آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے عدالت سے رجوع کرلیا

Jul 22, 2024 | 22:54 PM

 ایک نیوز:بانی پاکستان تحریک انصاف کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق بشریٰ بی بی نے وکیل لطیف کھوسہ کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں  فریقین کو اپنے خلاف تمام زیر التواء مقدمات، انکوائریز، نوٹسز کی تفصیلات دینے کا حکم دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

  درخواست میں استدعا کی گئی کہ فریقین کو بشریٰ بی بی کو کسی بھی نئے مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

بشریٰ بی بی کی درخواست میں چیئرمین نیب ، سیکریٹری داخلہ، ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے، انسپکٹر جنرل اسلام آباد کو فریق بنایا گیا ہے۔  

مزیدخبریں