9مئی کے مقدمات: بانی پی ٹی  آئی کا وکلا کی عدم موجودگی میں شامل تفتیش ہونے سے انکار

9مئی کے مقدمات: بانی پی ٹی  آئی کا وکلا کی عدم موجودگی میں شامل تفتیش ہونے سے انکار
کیپشن: May 9 cases: PTI founder refuses to be interrogated in absence of lawyers

ویب ڈیسک:لاہور پولیس کی ٹیم 9 مئی کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی سے تفتیش نہ کرسکی، بانی پی ٹی آئی نے وکلاء کی عدم موجودگی میں شامل تفتیش ہونے سے انکار کردیا۔

لاہور پولیس کی ٹیم بانی پی ٹی آئی کے شامل تفتیش ہونے سے انکار پر اڈیالہ جیل سے واپس چلی گئی، لاہور پولیس کی ٹیم نے 14 جولائی کو بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری ڈالی تھی، انسداد دہشتگردی لاہور کی عدالت نے 15 جولائی کو 12 مقدمات میں دس روز کا ریمانڈ دیا تھا۔

عمران خان کا ریمانڈ کا آج آٹھواں دن تھا، بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافی، فوٹو گرامیٹری ٹیسٹ بھی نہ ہوسکا، پی ایس ایف کی ٹیمیں بھی اڈیالہ جیل سے واپس چلی گئیں۔

اڈیالہ جیل پہنچنے والی لاہور پولیس کی ٹیم میں ڈی ایس پیز جاوید اور عثمان شامل تھے، انسپکٹر رانا اکمل، رانا ارحم، عالم لنگڑیال، رانا منیر، محمد علی بھی ٹیم میں شامل تھے۔