غزہ:  وزیر اعظم  کی خان یونس کے علاقے پر اسرائیلی فورسز کے جارحانہ حملے کی شدید مذمت 

غزہ:  وزیر اعظم  کی خان یونس کے علاقے پر اسرائیلی فورسز کے جارحانہ حملے کی شدید مذمت 
کیپشن: Gaza: The Prime Minister strongly condemned the aggressive attack of the Israeli forces on Khan Yunis area

ویب ڈیسک : وزیراعظم محمد شہباز شریف  نے   غزہ میں خان یونس کے علاقے پر اسرائیلی فورسز کے پرتشدد حملے کے شدید مذمت کی ہے۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ ادعلامیہ کے مطابق محمد شہباز شریف نے غزہ میں خان یونس کے علاقے پر اسرائیلی فورسز کے پرتشدد حملے کے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خان یونس کے پناہ گزینوں کو انخلاء کی ہدایات کے منٹوں کے اندر اندر ایسا جارحانہ حملہ انسانیت کی تضحیک ہے۔

انہوں نے کہا کہ نہتے فلسطینی پناہ گزینوں کو انخلاء کا موقع بھی نہ دیا گیا، یہ بات واضح ہے کے اسرائیلی فورسز فلسطینیوں کی نسل کشی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔

           وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کو مسئلہ فلسطین کو حل کرنے میں اپنی ذمہ داری ادا کرنی چاہیے۔