ووٹ کوعزت دو کے بیانیئے سے ہٹنے پر رہنما ن لیگ کوچھوڑ رہے ہیں:محمد زبیر 

ووٹ کوعزت دو کے بیانیئے سے ہٹنے پر رہنما ن لیگ کوچھوڑ رہے ہیں:محمد زبیر 
کیپشن: Leaders of PML-N are withdrawing after deviating from the narrative of honoring the vote: Muhammad Zubair

ایک نیوز: ووٹ کوعزت دو کے بیانیئے سے ہٹنے پر رہنما ن لیگ کوچھوڑ رہے ہیں ،ایک قدم پیچھے ہٹنے سے ن لیگ وفاق اورپنجاب میں اکثریت کھو دے گی۔ 

تفصیلات کے مطابق سابق گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا ہے کہ مخصوص نشستوں کے فیصلے کےبعد حکومتی رویے میں خاصی تبدیلی آئی ہے،  و فاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ کی پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی پر پابندی کاعندیہ دیا گیا، حکومتی اقدامات سے معلوم ہوتا ہے ایکس کےبعد دیگر سوشل میڈیا پر بھی پابندی لگ سکتی ہے۔ 

افسوس ہے کہ مجھے اینٹی اسٹیٹ کی سمجھ نہیں آرہی ،سابق وزیراعظم حسین شہید سہروردی کواینٹی اسٹیٹ ٹیررازم کے کیس میں گرفتارکیا گیا ، پاکستان میں اینٹی اسٹیٹ اسے کہتے ہیں جو سب سے زیادہ پاپولر ہوتا ہے، پاکستان میں ایسے اقدامات پہلی بار نہیں باربار ہوئے ہیں،حکومت وقت کاسب سے بڑا اقدام معاشی مضبوطی ہوتا ہے، موجودہ حکومت اپریل 2022 سے برسراقتدار ہے،حکومت ڈالرز،تیل کی اسمگلنگ روکنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ، ووٹ کوعزت دو کے بیانیئے سے ہٹنے پر رہنما ن لیگ کوچھوڑ رہے ہیں، ایک قدم پیچھے ہٹنے سے ن لیگ وفاق اورپنجاب میں اکثریت کھو دے گی۔