ویب ڈیسک : آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے پی ٹی آئی سنٹرل سیکریٹریٹ پر چھاپے سے متعلق موقف سامنے آگیا۔
آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کا کہنا ہے کہ پولیس کسی سیاسی انجینیرنگ کا حصہ نہیں ہے، ہم قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں، قانون کی نظر میں سب برابر ہیں اور سب کے ساتھ ایک جیسا سلوک کیا جائے گا ۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنی آنکھ کی سرجری کے باعث پچھلے دو دنوں سے یہاں موجود نہیں تھا،ہم لوگوں کی زندگیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں، ہم جرائم پیشہ افراد کے خلاف جہاد جاری رکھے ہوئے ہیں، ہم وفاقی دارالحکومت میں رہتے ہیں، یہ خیبرپختونخوا اور پنجاب کے درمیان سینڈوچ ہے اس لیے اس کی سیکیورٹی کو یقینی بنانا تھوڑا مشکل ہوتا ہے۔
آئی جی اسلام آباد نے پی ٹی آئی میڈیا کوآرڈینیٹر رضوان احمد کی گرفتاری سے لاعلمی کا اظہار کردیا۔انہوں نے کہا کہ میں اس متعلق ریکارڈ چیک کرکہ بتاؤں گا، رضوان احمد کے کیس میں میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا۔
علی ناصر رضوی نے کہا کہ پی ٹی آئی دفتر پر چھاپے کے لیے انسداد دہشتگری عدالت سے سرچ وارنٹ لیے گئے تھے،پولیس ٹیم سرچ وارنٹ لے کر ایف آئی اے ٹیم کے ہمراہ سینٹرل سیکریٹریٹ گئی، ایف آئی اے کو کچھ چیزوں مطلوب تھی، ایف آئی اے سے متعلق کافی چیزیں ایف آئی اے کو ملی ہیں۔