ایک نیوز:وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کل 3روز کیلئے چین کا دورہ کریں گے، چین سے 15 ارب ڈالر کے توانائی قرضوں کی ری شیڈولنگ کا اہم ترین ٹاسک ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ 15 ارب ڈالر کے توانائی قرض کی ریشیڈولنگ پر بات چیت کریں گے، قرض کی ری شیڈولنگ کیلئے پاکستان اور چین کے درمیان مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کیا جا سکتا ہے،چین کے توانائی کے سرکلر ڈیٹ سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال ہوگا، چین کے توانائی کے سرکولر ڈیٹ کا حجم 500 ارب روپے کے لگ بھگ ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے وزیر خزانہ دورہ چین میں پانڈا بانڈ پر بھی بات چیت کریں گے، پاکستان چائنہ میں 30 ملین ڈالر کا پانڈا بانڈ حاصل کرنا چاہتا ہے۔