گرفتاری کا معاملہ،راحت فتح علی خان کا دبئی سے ویڈیو پیغام آگیا 

Jul 22, 2024 | 19:16 PM

ایک نیوز: دبئی ایئر پورٹ سے گرفتاری کا معاملے پر   راحت فتح علی خان نے ویڈیو پیغام جاری کردیا ہے ۔ 

ویڈیو اینڈ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام  پر گلوکار نے پیغام جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں دبئی میں اپنے گانے ریکارڈ کرانے آیا ہوا ہوں، ہمارے گانے یہاں پر ہو رہے ہیں،سب کچھ ٹھیک ہے  اور میں آپ سے یہی گزارش کروں گا  کہ ان افواہوں پر کان مت دھریں، ایسا کچھ نہیں ہے کہ جیسا دشمن سوچ رہے ہیں۔ 

معروف گلوکار کا مزید کہنا تھا کہ انشاء اللہ تعالی میں جلد اپنے وطنِ عزیز واپس  آؤں گا۔ 

واضح رہے کہ راحت فتح علی خان کے سابق منیجر سلمان احمد نے ان کے خلاف دبئی حکام کو درخواستیں دے رکھی ہیں۔

یاد رہے کہ   راحت فتح علی خان نے چند ماہ قبل اپنے منیجر سلمان احمد کو تنازع کے بعد فارغ کردیا تھا،جبکہ راحت فتح علی خان اور سابق پروموٹر سلمان نے ایک دوسرے کے خلاف مقدمات بھی دائر کر رکھے ہیں۔  

مزیدخبریں