بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں صارفین کو اضافی یونٹ ڈال کر لوٹنے میں مصروف 

Jul 22, 2024 | 18:44 PM

ایک نیوز:آئیسکو پروٹیکٹڈ صارفین پر اضافی یونٹ ڈال کر نان پروٹیکٹڈ بل وصول کرنے لگا،ایف آئی اے نے وزارت داخلہ کی تحریری رپورٹ پیش کر دی  ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق آئیسکو پروٹیکٹڈ صارفین پر اضافی یونٹ ڈال کر نان پروٹیکٹڈ بل وصول کرنے لگا ،ایف آئی اے کی رپورٹ نے اضافی یونٹ سے متاثرہ صارفین کا نشاندہی کر دی ۔

رپورٹ میں بتایا گیا  آئیسکو تاخیر کے ساتھ ریڈنگ کر کے صارفین کو زیادہ بل بھیجنے میں بھی ملوث رہا  ہے، آئیسکو وقت سے پہلے ریڈنگ کر کے صارفین کو اوریج یونٹ ڈالنے میں بھی ملوث رہا ،اوریج یونٹ ڈالنے کی واردات پروٹیکٹڈ صارفین کے ساتھ کی گئی ،آئیسکو نے بند میٹر کے اوپر بھی 2 سے 3 یونٹ روزانہ کی ایوریج شامل کی ،آئیسکو کے اوریج یونٹ ڈالنے سے اپریل میں 1279 صارفین متاثر ہوئے ۔ 

ایف آئی اے نے  آئیسکو کے پرو ریٹا سسٹم کو بھی صارفین سے زائد وصولی کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے،سسٹم کے نقائص کے باعث 13 ہزار 324 صارفین کو زائد بل بھیجے گئے ،سسٹم کی اوسط شرح کے باعث بل سلیب بدلا اور صارف کا آئندہ 6ماہ تک زائد بل بھیجا گیا ،  مئی 2024 میں 2447 اور جون میں 8725 صارفین متاثر ہوئے۔

ایک ماہ میں 17 لاکھ سے زائد پروٹیکٹڈ اور لائف صارفین نے ایک لاکھ 71 ہزار 851 یونٹ استعمال کیے ،ایک ماہ میں 31 لاکھ 79 ہزار 120 نان پروٹیکٹڈ صارفین نے 6 لاکھ 19 ہزار 753 یونٹ استعمال کیے ، آئیسکو بل کے اوپر میٹر ریڈنگ اور تاریخ بھی پرنٹ نہیں کرتا ، صارفین کو پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ صارفین کے فرق کے حوالےسے بل پر کچھ درج نہیں ہوتا ،پروٹیکٹڈ صارفین کو ایوریج بل ڈالنے سے ان کا بل 3ہزار سے 8 ہزار تک پہنچا ۔  

ایف آئی اے انکوائری ٹیم نے نشاندہی کے بعد اپنی سفارشات بھی جمع کرائی ۔ 

ایف آئی اے کی سفارشات کے مطابق آئیسکو کی ایوریج سسٹم سے متاثر ہونےوالے صارفین کو واپس پروٹیکٹڈ کیٹگری میں شامل کیا جائے ،2 سے 3 دن کی ایوریج ڈال کر صارفین کو نان پروٹیکٹڈ کرنا زیادتی ہے ،ایف آئی اے نے گزشتہ تین ماہ میں 15 لاکھ 46 ہزار 846 صارفین کو ریلیف دینے کی سفارش کی ، آئیسکو کی جانب سے ریلیف دینے سے صارفین کو 51 لاکھ 22 ہزار 525 یونٹ کا فائدہ پہنچے گا ،ایف آئی اے نے  آئیسکو کے متعلقہ ڈپارٹمنٹ کی نااہلی اور غفلت پر کارروائی کی سفارش بھی کی ہے۔ 

مزیدخبریں