ایک نیوز: بانی پی ٹی آئی نے جی ایچ کیو کے سامنے احتجاج کی کال دینے کا اعتراف کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا 14مارچ کو ہمارے وکلا ءنے شورٹی بانڈ دیا کہ ہم گرفتاری دینے کیلئے تیار ہیں ۔
ڈاکٹریاسمن راشد نے کارکنان کو جناح ہاؤس میں داخل ہونے سے روکاتھا ، ہمارے 10 ہزار لوگوں کو اٹھایا گیا اور ان کو سزا دی گئی،مجھ پر کیسز ختم ہونا شروع ہو ئے توانہوں نے منصوبہ بنایاکہ مجھے ملٹری جیل بھیجا جائے، رانا ثناء اللہ اور احسن اقبال نے بیان دیا کہ مجھے جیل میں رکھا جائے، 14 مارچ کو پولیس اور رینجرز کی جانب سے میرے گھر پر دھاوا بولا گیا۔
بانی پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا جب مجھے گولیاں ماری گئیں تب کسی نے جلاؤ گھیراؤ نہیں کیا، ان کا خیال تھا کہ مجھے گرفتار کیا جائے تو پارٹی ٹوٹ جائے گی،پرویز خٹک نے ہمارے لوگوں کو بتایا بانی پی ٹی آئی جلد گرفتار ہو جائے گا ۔