صنعتکار وں کا جماعت اسلامی کے  26 جولائی کے دھرنے کی حمایت کا اعلان 

Jul 22, 2024 | 18:01 PM

ایک نیوز: صدر صنعتکار  ایسویسی ایشن نے کہا ہے جماعت اسلامی کے  26 جولائی کو ہونیوالے دھرنے میں صنعتکاروں کی بڑی تعداد شریک ہو گی ۔ 

تفصیلات کے مطابق صنعتکار ایسوسی ایشن کی جانب سے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کے اعزاز میں طہرانے کا اہتمام کیاگیا،ظہرانے میں ملکی نامور صنعتکاروں نے شرکت کی۔ 

 اس  موقع پر صنعتکارایسوسی ایشن کے صدر طارق ملک کا کہنا تھا پاکستان میں صنعتکاری کی صورتحال تباہ ہو چکی ہے ،40 فیصد صنعتکار ملک چھوڑ کے جا چکے ہیں ،ناکام ترین معاشی پالیسی اور مہنگی بجلی کے باعث صنعتیں تباہ ہیں ۔ 

انہوں نے جماعت اسلامی   کی جانب سے دیئے جانیوالے دھرنے کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا 26 جولائی کے دھرنے میں صنعتکاروں کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔   

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا موجودہ ملکی معاشی صورتحال تشویشناک ہے ، ملک میں نوجوان طبقہ مایوس ہو چکا ہے ملک میں کاروبار تباہ ، صنعتیں بند ہوتی جا رہی ہیں ،تباہ حال معاشی صورتحال میں ٹیکسز میں اضافہ کر دیا گیا ،ملکی معاشی خراب صورتحال میں بھی صنعتکار وں سے اپیل ہے مایوس نہ ہوں ،صنعتیں ملک سے باہر منتقل نہ کریں یہ ملک ہمارا ہے ہم نے بہتر بنانا ہے اس ملک میں صنعتکاری اور سرمایہ کاری کی ضرورت ہے ۔ 

حکمران طبقہ سرمایہ کاری ملک سے باہر کرتا ہے جب حکمران اپنے ملک میں سرمایہ کاری نہیں کرتے تو باہر جا کے لوگوں سے کس منہ سے سرمایہ کاری کی درخواست کرتے ہیں ،جب آپ اپنے کاروبار غیر ملکوں میں کریں گے تو کوئی باہر سے یہاں سرمایہ کاری کیوں کرے، 26 جولائی  کو اسلام آباد میں دھرنا دیں گے حکمران طبقے کو مجبور کریں گے کہ اپنی معاشی پالیسی پہ نظر ثانی کرے۔ 

دھرنے کی حمایت پہ ملکی صنعتکاروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں ،بجٹ میں ٹیکسز کی بھرمار کی گئی کاروبار کو مضبوط کرنے کی بجائے کاروباری طبقے کو جکڑ لیا ،بتایا جائے حکمران طبقہ خود کتنا ٹیکس دیتا ہے ؟ حکمران طبقہ تو اپنی فیکٹریوں ملز میں مزدوروں کو تنخواہ تک نہیں دیتا ہماری جدوجہد عوامی مسائل کے حل کی جدوجہد ہے قوم کا حق لیں گے عوام کے فارم 45 کو ردی میں پھینکا گیا اور فارم 47 پہ حکومت بنا دی گئی اسلام آباد کا دھرنا حکومت کو مجبور کرے گا کہ وہ عوامی استحصال بند کرے۔ 

مزیدخبریں