ہمیں پنجاب کی تاریخ کی نالائق ترین اور نکمی اپوزیشن ملی ہے، عظمیٰ بخاری 

ہمیں پنجاب کی تاریخ کی نالائق ترین اور نکمی اپوزیشن ملی ہے، عظمیٰ بخاری 
کیپشن: We have got the most incompetent and useless opposition in the history of Punjab, Uzma Bukhari

ایک نیوز:صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے ہمیں پنجاب کی تاریخ کی نالائق ترین اور نکمی اپوزیشن ملی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا ہے اپوزیشن والے خود ہی اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن جمع کراتے  ہیں اور خود ہی اسمبلی کے گیٹ پر تماشا لگاتے ہیں ،اگر اسمبلی کے گیٹ پر تماشا ہی لگانا تھا تو اجلاس پر عوام کے ٹیکس کا پیسہ کیوں خرچ کرایا؟۔ اپوزیشن کی ریکوزیشن کے اجلاس کا بائیکاٹ کرنے والی یہ دنیا کی پہلی نالائق ترین اپوزیشن ہے۔ 

9 مئی کے جن دہشتگردوں کو جیلوں میں ہونا چاہیے وہ اسمبلی کے گیٹ پر ہلڑ بازی اور دشنام تراشی کر رہے ہیں ،اس فسادی ٹولے کا ایجنڈا ملک میں فساد پھیلانا ہے، 9 مئی کے سہولت کار اور منصوبہ سازوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا وقت آگیا ہے ،یہ ٹولہ ملکی سیاست پر سیاہ ترین دھبہ بن چکا ہے ،جب تک اس فسادی اور انتشاری ٹولے کو انجام تک نہیں پہنچایا جاتا پاکستان میں استحکام آئے گا اور نہ خوشحالی آئے گی ۔